ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے اُترکوپّا میں بس گڈھے میں جاگری؛ بڑا حادثہ ہوتے ہوتے ٹلا

بھٹکل کے اُترکوپّا میں بس گڈھے میں جاگری؛ بڑا حادثہ ہوتے ہوتے ٹلا

Mon, 27 Aug 2018 19:53:32    S.O. News Service

بھٹکل 27/اگست (ایس او نیوز) بھٹکل شہر سےمضافاتی علاقہ اُترکوپّا جانے والی بس اُترکوپّا میں  ہی سڑک کنارے  ایک گڈھے میں جاگری،  ویسے تو حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، مگر بتایا گیا ہے کہ متعلقہ گڈھے  کے تھوڑا آگے ہی  گہری کھائی تھی۔ حادثہ آج پیر شام قریب 6:30 بجے پیش آیا۔

بھٹکل سے شرالی ، ہیگاڈّے اور بیتکور ہوتے ہوئے بس اُترکوپّا جارہی تھی، آخری اسٹاپ پہنچنے کے کچھ ہی فاصلے پربس ڈرائیور کے ہاتھوں سے بے قابو ہوگئی اور سڑک کنارے گڈھے میں اُتر گئی۔ 

 ذرائع نے بتایا کہ بس کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے بڑا حادثہ ہوتے ہوتے ٹل گیا ورنہ کچھ قدموں  کے فاصلے پر ہی   گہری کھائی  ہے۔

سرکاری بس ڈپو کے مینجرمسٹر بانووالیکر نے بتایا کہ  بس کو گڈھے سے باہر نکالنے کے لئے  اہلکاروں کو روانہ کیا گیا ہے۔


Share: